گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ماڈل ٹاؤن لاہور میں پنجاب کلچر ڈے

  گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ماڈل ٹاؤن لاہور میں پنجاب کلچر ڈے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاہنہ(نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، ماڈل ٹاؤن لاہور میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور نئی نسل کو اپنے ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے کیلئے ”پنجاب کلچر ڈے“کا انعقاد، انچارج ڈاکٹر اسمہ کامران اور صائمہ گل تھیں جبکہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شہناز کوثرنے باقاعد ہ افتتاح کیا۔ شعبہ امور خانہ داری اور شعبہ فائن آرٹس کی جانب سے ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔طالبات نے روایتی لباس زیب تن کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ ڈھولکی، علاقائی ٹپے، لوک گیت اور ماہیے پیش کر کے پنجاب کی ثقافت کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شہناز کوثر نے کہا کہ ہم نصابی سر گر میو ں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی انتہائی اہم ہے تاکہ طالبات کو نہ صرف تفریح کے مواقع میسر آئیں بلکہ وہ اپنی ثقافت اور روایات سے جڑی خوشگوار یادیں بھی سمیٹ سکیں۔

کیپشن 

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، ماڈل ٹاؤن لاہور کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شہناز کوثر کا  "پنجاب کلچر ڈے" کی شاندار تقریب کے حوالے سے طالبات کے ہمراہ گروپ فوٹو