ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور،مانگا منڈی(کرائم رپورٹر، نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) 45سالہ خاتون سمیت 2افراد مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو گئے  پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن  جی ٹی روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل دیا،متوفیہ کی شناخت 45سالہ حنیفہ بی بی کے نام سے ہوئی جو کہ رانا ٹاؤن کی رہائشی تھی۔پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔ سندر، ملتان روڈ پر موٹر سائیکل سوار سڑک پر پڑے پتھر سے سلپ ہو کر گیا، اینٹوں سے بھرے ٹریکٹر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، متوفی کی شناخت 40سالہ شاہد اقبال کے نام سے ہوئی جو کہ ننکانہ کا رہائشی تھا، پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔

مزید :

علاقائی -