پولیس میں بھرتی کیلئے دوڑ میں شامل جعلی امیدوار گرفتار

  پولیس میں بھرتی کیلئے دوڑ میں شامل جعلی امیدوار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدوار کی جگہ دوڑنے والے جعلی امیدوار کو گرفتار کر لیا گیا  ترجمان کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی پروفیشنل کمانڈ میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے۔ ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدوار کی جگہ دوڑنے والے جعلی امیدوار کو ایس پی یو پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کر لیا گیا جعلی امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ سید حماد عابد نے کہا کہ بھرتی کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا دھوکہ دہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایس پی یو پنجاب پولیس پیشہ وارانہ مہارت اور دیانتداری کی مثال قائم کرتے ہوئے بھرتی کے عمل کو ہر سطح پر شفاف بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ 

مزید :

علاقائی -