فارم میں واپس آنے کی بہت خوشی ہے، فخر زمان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے کہا انجری سے نجات کے بعد کرکٹ انجوائے کررہا ہوں اور خوشی اس بات کی ہے کہ پی ایس ایل میں ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کررہا ہوں اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم کے لئے ایسی اننگز کھیل سکوں جس کی بدولت ٹیم کو فتح حاصل ہو اور پرستاروں کی امیدوں پر بھی پورا اتروں فخر زمان نے کہا کہ میں کسی میچ میں پریشر نہیں لیتا بلکہ میں نیچرل کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں کیونکہ میر ے نزدیک پریشر میں آکر کھیلنا مشکل ہوجاتا ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑی شامل ہیں جو ٹیم کو میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں کپتان شاہین شاہ ٹیم کو بہت اچھے انداز سے ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور کھلاڑی ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں جبکہ ہمار ے کوچز بھی ہماری بہترین انداز میں تربیت کررہے ہیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔