اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے وزیراعظم اور آرمی چیف آج خطاب کرینگے

        اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے وزیراعظم اور آرمی چیف آج خطاب کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی)   وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر آج (منگل کو)  اوورسیز پاکستانیز کے  کنونشن سے خطاب کریں گے۔تفصیل کے مطابق تین روزہ سمندر پر پاکستانیز کنونشن اسلام آباد  میں   شروع ہوگیا   ہے۔ کنونشن میں ایس ائی ایف سی کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی اور کنونشن کے شرکا قرارداد منظور کریں گے۔کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرہ او پی ایف،سٹیٹ بینک اور ایف بی ار کی سائیڈ میٹنگز منعقد ہوں گی۔ وورسیز پاکستانیز کنونشن میں چیف آف آرمی سٹاف  جنرل عاصم منیر  اور  وزیراعظم  محمدشہبازشریف شریک ہوں گے۔آئی ایس پی ار کی جانب سے دستاویزی ویڈیو دکھائی جائے گی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف   آج کنونشن سے خطاب کریں گے۔کنونشن کے شرکا کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے  آج عشائیہ بھی  دیا جائے گا۔

 کنونشن 

مزید :

صفحہ اول -