اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21ہزار 797گھر تکمیل کے قریب: مریم نواز
لاہور (جنرل رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام ہزاروں خاندانوں کیلئے خوشی کا پیغام لا رہا ہے۔جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے وژن کے تحت اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے، ان منصوبے کے ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہے۔وزیر ِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں 1سے 5، دیہات میں 1سے 10مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں 1ہزار 5 سو 62 گھروں کی تکمیل کا ریکارڈ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 9کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔وزیرِ اعلی پنجاب نے مزید بتایا ہے اس منصوبے کے تحت21ہزار 797سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ ساڑھے 25ہزار سے زائد گھرانوں کو 26ارب 97کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ساڑھے11 ہزار گھرانوں کو گھر کی تعمیر کیلئے دوسری قسط بھی جاری کر دی گئی ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت1 ہزار 106 مزید قرضوں کے اجرا کی منظوری دے دی گئی، پنجاب مریم نوازشریف نے بیساکھی پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں، بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے، مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ بیساکھی کی سکھ بھائیوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ پہلی مر تبہ پنجاب میں گندم اگانے والے کسان بھائیوں کو ایک ہزار ٹریکٹر مفت دیئے گئے ہیں، پنجاب کے کاشتکار خاص طور پر گندم اگانے والے کسانوں کو اربوں روپے کے بیج، کھاد اور زرعی آلات مہیا کئے گئے،امریکی کانگریس کے وفد نے جاتی امرا ء رائے ونڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز موجود تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔
مریم نواز