کک بیکس ریفرنس، چودھری پرویز الٰہی کو ایک پیشی کیلئے استثنیٰ
لاہور (نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اْن کیخلاف ریفرنس میں بیماری کی وجہ سے ایک پیشی کیلئے استثنیٰ دیدیا احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس پر سماعت کی تو پرویز الٰہی پیش نہیں ہوئے البتہ سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزم پیش ہوئے،پرویز الٰہی کے وکلاء نے متفرق درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی کہ سابق وزیر اعلیٰ بیمار ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا اس لئے پرویز الٰہی کو پیشی سے استثنیٰ دیا جائے، پرویز الٰہی کی اپنی جگہ نیا نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،عدالت نے باور کرایا کہ پلیڈر کی تبدیلی کیلئے پرویز الہی کا پیش نہ یونا ضروری ہی. ریفرنس پر اب مزید سماعت 6 مئی کو ہوگی.
کک بیکس ریفرنس