9مئی مقدمات، عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر کارروائی 17 اپریل تک ملتوی

  9مئی مقدمات، عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر کارروائی 17 اپریل تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی معاملہ َسپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی بنیاد پر 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تو سرکاری وکیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جن مقدمات میں ضمانتیں منظور ہوئیں. ان کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ  میں اپیلیں دائر کی گئی اور ان پر آج سماعت ہونا ہے. بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ ہائیکورٹ میں معاملہ ضمانت کی منظوری کا ہے جبکہ دو رکنی بنچ کے روبرو ضمانت کی درخواستوں پر نصف دلائل بھی ہو چکے،بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کیلئے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں. درخواستوں میں انسداد دہشتگردی عدالت کے ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ 

درخواست ضمانتیں 

مزید :

صفحہ آخر -