پی ٹی آئی کے 86کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

  پی ٹی آئی کے 86کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے 26 نومبر احتجاج میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،  انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے سردار محمد مصروف ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار، انصر کیانی، مرتضی طوری، فتح اللہ برکی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل انصر کیانی  نے موقف اپنایا کہ ملزمان میں سے کوئی بھی نامزد نہیں تھا، شناخت پریڈ کے بعد نامزد کیا گیا، 5 مہینے بعد شناخت پریڈ ہوئی ہے معاملے پر پہلے بھی آگاہ کیا گیا تھا، شناخت پریڈ کا پروسیجر سارا انگلش میں ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا پولیس آفیشل انگلش بول سکتا تھا,؟ پی ٹی آئی وکلا کیجانب سے ملزمان کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی

فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -