چونیاں، مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بہن بھائی جاں بحق

        چونیاں، مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بہن بھائی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چونیاں،الہ آباد (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) چونیاں الہ آباد دیپالپور روڈفلاور منڈی کے قریب تیز رفتارمزدا ڈالے نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا،بہن بھائی جاں بحق،1بھائی،با پ اور ماں زخمی،ریسکیو اور پٹرولنگ پولیس بروقت نا پہنچ سکی،مقامی لوگوں نے اپنی مددآپکے تحت لوڈر رکشہ میں ہسپتال منتقل کیا،ڈرائیور گرفتار پولیس مصروف تفتیش۔تفصیلات کے مطابق  الہ آباد کی رہائشی فیملی موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ دیپالپورروڑ رپر گہلن فلاور منڈی کے قریب تیز رفتار مزداڈالے نے پیچھے سے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں دو بہن بھائی موقع پر ہی جاں بحق ایک بچہ شدید زخمی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گیا جانبحق ہونے والوں میں بھائی 12 سالہ قاسم، 10سالہ بہن خدیجہ جبکہ زخمیوں میں 8سالہ عبداللہ والدعبدالمجید اور والدہ عابدہ بی بی شامل ہیں  اطلاع کے باوجود ریسکیو 1122 اور پٹرولنگ پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں اور زخمیوں کو لوڈر رکشے میں ڈال کر آر ایچ سی ہسپتال الہ آباد منتقل کیا حادثے کے شکارہونے والے محنت کش میاں بیوی اپنے بچوں کے ساتھ گندم کی فصل کی کٹائی کے لئے جارہے تھی مقامی لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کرپولیس کے حوالہ کیا پولیس تھانہ الہ آباد نے گاڑ ی اور ڈرائیور کوقبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے مقامی شہریوں اور معروف شخصیات نے افسوسناک حادثہ پر بروقت سہولیات نا ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر لاہور سے نوٹس لینے اور حادثہ کا شکار ہونے والی فیملی کی مالی معاونت کا مطالبہ کیا ہے۔

بہن بھائی جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -