چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ، ایران کے سفراء کی ملاقات 

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ، ایران کے سفراء کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس یحییٰ افریدی سے ترکی اور ایران کے سفراء کی الگ الگ ملاقات ہوئی،ترکی اور ایران سے عدالتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی اورعدالتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا،چیف جسٹس کی ایرانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی،ترکی کے سفیر نے چیف جسٹس ترکی کا خیرسگالی پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے بعدجاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دونوں سفراء کو سپریم کورٹ آمد پر ویلکم کیا،ترکی اور ایران سے عدالتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی،چیف جسٹس کی ایرانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی،ایرانی سفیر نے چیف جسٹس آف ایران کی جانب سے مبارکباد اور دعوت نامہ پیش کیا،اعلامیہ کے مطابق ترکی کے سفیر نے چیف جسٹس ترکی کا خیرسگالی پیغام پہنچایا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ضلعی عدلیہ کو بھی عدالتی تعاون کا حصہ بنایا جائے،ترکی کے عدالتی تجربات،اے آئی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا،ترکی کی شریعت اکیڈمی کے ساتھ تعاون کو سراہا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے ادارہ جاتی روابط مضبوط بناتے ہیں،ملاقات میں ثقافتی ورثے اور عوامی سطح پر باہمی احترام کو بھی سراہا گیا،چیف جسٹس نے دونوں سفراء کو یادگاری تحائف پیش کیے،ترکی اور ایران کے سفراء نے بھی چیف جسٹس کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔عدالتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ 

 ملاقات 

مزید :

صفحہ آخر -