وفاقی وزیراور سیکرٹری پٹرولیم کا سوئی گیس ہیڈ آفس کا دورہ
لاہور(پ ر)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا کا سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ،سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے معزز مہمانوں کا پْرتپاک خیرمقدم کیا۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کمپنی کی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران سوئی نادرن اور پیٹرولیم سیکٹر کو درپیش اہم چیلنجز پر گفتگو کی اور متعلقہ ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کو گیس کی مؤثر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے گیس سپلائی کو بہتر بنانے اور ترسیلی نظام میں موجود خامیوں کے خاتمے کے لیے جدید اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس ضمن میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف حکمتِ عملیاں بھی زیر غور آئیں۔وزیر پیٹرولیم نے ہدایت کی کہ کمپنی کی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں مکمل دیانت، شفافیت اور بھرپور لگن کے ساتھ سرانجام دے۔ اس موقع پر وزیر پیٹرولیم نے پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے کمپنی کو درپیش اہم مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
علی پرویز ملک