عدالتی نظام کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح،سیدال خان ناصر
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے وفد نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ سیدال خان ناصر نے وکلاء وفد کو حالیہ انتخا بات میں کامیابی پر مبارکباددی اور قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء کے کردار کو سراہا۔سیدال خان نے کہا وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے،عدالتی نظام کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسلام آباد بار کے مسائل جلد حل کیے جائینگے،وکلاء عدالتی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،انہوں نے اسلام آباد بار کو جلد دورہ کرنیکی یقین دہانی کرائی اورکہاوفاقی وزیر قانون و انصاف وکلاء کے مسائل کے حل میں سرگرم ہیں،قدرتی وسائل سے مالی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔سیدال خان نے کہا موجودہ حکومت ملک کی بہتری او ر ادارہ جاتی استحکام کیلئے پرعزم ہے،وکلاء برادری انصاف اور قانون کی حکمرانی کیلئے پرعزم ہے۔
سیدال خان ناصر