اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن،دنیا بھر سے پاکستانیوں کی شرکت

اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن،دنیا بھر سے ...
اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن،دنیا بھر سے پاکستانیوں کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے پہلا سالانہ کنونشن میں دنیا بھر سے پاکستانیوں نے شرکت کی،کنونشن کا مقصد دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق تقریب میں شریک ہیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہیں،وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، عطا تارڑ، امیر مقام، طارق فضل چودھری  بھی شریک،عون چودھری، فیصل واوڈا سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود ہیں،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب میں شرکت کی۔

سید قمر رضا نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر اورچہرہ ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،کنونشن کے انعقاد میں آرمی چیف کا مکمل تعاون حاصل رہا، تقریب میں دنیا بھر سے آئے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،قمر رضا نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے پروگرام کیلئے خصوصی وقت دیا،کنونشن کیلئے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہے ہیں،دنیا کے 160ممالک میں ایک کروڑ20لاکھ پاکستانی موجود ہیں۔