ہری پورضمنی انتخاب ،سامان حوالے کر دیاگیا،پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سخت مقابلہ ہو گا

ہری پورضمنی انتخاب ،سامان حوالے کر دیاگیا،پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سخت ...
ہری پورضمنی انتخاب ،سامان حوالے کر دیاگیا،پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سخت مقابلہ ہو گا

  

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک)16 اگست کو ہونیوالے این اے 19 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے موقع پر بیلٹ پیپر ریٹرنگ افسروں کے حوالے کر دئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انتخاب فوج اور رینجرز کی نگرانی میں ہو گا،ملکی تاریخ مین پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ووٹر کی شناخت کی جائےگا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی،60 بائیو میٹرک مشینیں حلقہ کے 30 پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچا دی گئی ہیں۔پولنگ اسٹیشنوں کے اطراف 400 گز کی حدود میں ہر کسی قسم کی سیاسی و انتخابی سرگرمیوںاور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پیسکو کو الیکشن کے روز لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ نے ہری پور میں ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے جلسے بھی کیے ہیں جبکہ ن لیگ کی جانب سے پرویز رشید نے بھی بھر پور الیکشن مہم میں اور اپنے امید وار کے حق میں جلسے کیے ہیں جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ دونوں جماعتوں میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آئے گا۔

مزید :

ہری پور -