عرب ملک میں 3 پاکستانیوں کا دل پتھر کا بن گیا، وطن سے ہزاروں میل دور پاکستانی شہری کو جان سے مار ڈالا کیونکہ۔۔۔

عرب ملک میں 3 پاکستانیوں کا دل پتھر کا بن گیا، وطن سے ہزاروں میل دور پاکستانی ...
عرب ملک میں 3 پاکستانیوں کا دل پتھر کا بن گیا، وطن سے ہزاروں میل دور پاکستانی شہری کو جان سے مار ڈالا کیونکہ۔۔۔

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑا عام بات ہے لیکن ہم میں سے کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ ملک سے باہر جاکر جاہلانہ لڑائی جھگڑے کے ذریعے وطن کی بدنامی کا سبب بنیں۔ بدقسمتی سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تین پاکستانیوں کو اس بات کا ذرا بھی خیال نہ رہا اور ایک مصروف شاہراہ پر اپنے ہی ہم وطن کا خون کر ڈالا۔

ویب سائٹ ایمریٹس 247 کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ایک مصروف شاہراہ پر 7ایشیائی باشندے ایک دوسرے پر سریے اور لاٹھیوں کے ساتھ وحشیانہ حملہ کررہے ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ایک شخص کی حالت تشویشناک تھی جبکہ باقی بھی زخمی تھے۔ تشویشناک حالت میں مبتلا شخص کو ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ آہنی ہتھیاروں کے وار سے اس کی کھوپڑی کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔

پاکستانی ملازمین اضافی فیس دیئے بغیر دوسری کمپنیوں میں کام کی اجازت لے سکتے ہیں:سعودی حکام

تفتیش کے دوران افسوسناک انکشاف ہوا کہ لڑائی میں شامل ساتوں افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان میں سے چار افراد ایک جانب جبکہ تین دوسری جانب تھے اور اطلاعات کے مطابق دونوں طرف سے ڈنڈوں اور سریے کے ساتھ جان لیوا حملے کئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین اور ملزمان کی تفتیش سے کافی حد تک شواہد اکٹھے کئے جاچکے ہیں۔ عدالت ان شواہد کا جائزہ لینے کے لئے اگلی سماعت 28اگست کو کرے گی۔

مزید : عرب دنیا