وہ سہولت متعارف کروادی گئی جس کا سب کو انتظار تھا، اب آپ اس ویب سائٹ کے ذریعے ان فلموں کا نام جان سکتے ہیں جن کا نام آپ کو بھول گیا لیکن کچھ تفصیلات یاد ہیں

وہ سہولت متعارف کروادی گئی جس کا سب کو انتظار تھا، اب آپ اس ویب سائٹ کے ذریعے ...
وہ سہولت متعارف کروادی گئی جس کا سب کو انتظار تھا، اب آپ اس ویب سائٹ کے ذریعے ان فلموں کا نام جان سکتے ہیں جن کا نام آپ کو بھول گیا لیکن کچھ تفصیلات یاد ہیں

  

نیویارک(نیوزڈیسک) بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ انسان کو فلموں کی کہانی یاد ہوتی ہے لیکن اس کا نام یاد نہیں آرہا ہوتا لیکن اب ایسی ویب سائٹ متعارف کروادی گئی ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے آپ صرف فلم کی کہانی کے بار ے میں بتائیں گے اور یہ خود آپ کو فلم کا نام بتائے گی۔whatismymovie.comنام سے بنائی گئی ویب سائٹ میں آپ کہانی کے بارے میں کچھ لکھیں گے اور یہ خود ہی آپ کو فلم کا نام بتائے گی۔

اس ویب سائٹ کو بنانے کے لئے یونیورسٹی آف اولو فن لینڈ کو 650,000ڈالر ملے تھے اور اس کے ٹیکنالوجی ماہرین نے ایک ایسا سرچ انجن بنایا ہے جس کی بدولت آپ فلم کے بارے میں سرچ کرسکیں گے۔سرچ انجن بتائی گئی مختلف تفصیلات جیسے جگہ،اشیائ،لوگوں کے بارے میں سرچ کرتا ہے اور آپ کو فلم کے نام سے آگاہ کرتا ہے۔مثال کے طور پر اگر آپ لکھیں کہ مجھے تاریخ سے متعلق فلمیں دکھاﺅ تو یہ آپ کو کئی ناموں سے آگاہ کرے گی۔اس وقت آپ 45ہزار سے زائد انگریزی فلموں کو سرچ کرسکتے ہیں ، ویب سائٹ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ اس سرچ انجن میں مزید فلموں کو شامل کریں گے اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ بہترین ویب سائٹ کے طور پر سامنے آئے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس