باغیوں کی چھان بین ، ترکی نے 32 سفارتکاروں کو واپس بلا لیا

باغیوں کی چھان بین ، ترکی نے 32 سفارتکاروں کو واپس بلا لیا
باغیوں کی چھان بین ، ترکی نے 32 سفارتکاروں کو واپس بلا لیا

  

انقرہ (آئی این پی) ترکی نے ناکام بغاوت کے بعد دنیا بھر سے 32 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک کے اندر سینکڑوں ملزموں کو سزائیں سنانے کے بعداب ملک سے باہر مقیم سفارت کاروں کی چھان بین شروع کی گئی ہے ۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ناکام بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اللہ کی حوالگی کے حوالے سے مثبت اشارہ دیا ہے۔ انقرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ترکی کے 32 سفارت کاروں کو ملک واپس بلا لیا گیا ہے۔

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا

ترک وزیرخارجہ کے مطابق بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق بھی امریکہ نے مثبت اشارہ دیا ہے ۔ حالیہ دنوں میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ باغیوں کے حامی سفارت کار مختلف ملکوں میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن نے کہا ہے کہ میرے خلاف الزامات ثابت ہو جائیں تو ترکی جا کر سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں ۔ واضح رہے کہ ناکام بغاوت کے بعد ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کو اس سازش کا ذمہ دار قرار دیا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی