شادی کی خوشیاں مناتے دولہے کے ساتھ ایسا کام ہو گیا کہ جان کر آپ کا دل بھی کون کے آنسو روئے گا
منیلا(نیوزڈیسک) ایک شادی والے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب نوجوان دولہا ایک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہینس کیمبل کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھیںجب خبر آئی کہ وہ سکوبا ڈائیونگ کے حادثے میں ہلاک ہوگیا ہے۔کیمبل اپنی شادی کے سلسلے میں فلپائن گیا ہوا تھااور اس کی شادی بوہول آئی لینڈ میں ہونی تھی۔مہمانوں کو شادی کے اگلے دن اس کی سالگرہ میں شرکت کے لئے بھی دعوت نامے دئیے گئے تھے۔بدقسمتی سے کیمبل کو سکوبا ڈائیونگ کے دوران ایک کشتی کی ٹکر لگی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔اس کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ اس کا جسد خالی امریکہ لے کر جائیں گے جہاں اس کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔