بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے زندگی کی53بہاریں دیکھ لیں

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے زندگی کی53بہاریں دیکھ لیں
 بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے زندگی کی53بہاریں دیکھ لیں

  

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی نے زندگی کی 53بہاریں دیکھ لیں۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی نے 4 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ ہندی سنیما میں کام شروع کیا،1978ء میں پہلی بار بالی وڈ فلم’’سولہواں ساون‘‘میں بطور مرکزی اداکارہ جلوہ گر ہوئیں۔اداکارہ اب بھی بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں، 2012 ء میں 15برس کے طویل وقفے کے بعد فلم’’انگلش ونگلش‘‘میں انہوں نے اپنی اداکارانہ صلاحیتیوں سے ثابت کردیا کہ ان میں اب بھی دم خم باقی ہے۔سری دیوی کا پورانام سری دیوی ایا پن ہے، وہ 13اگست 1963ء کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے قصبے سیواسکی میں پیدا ہوئیں،ان کے والد وکالت کرتے تھے،اداکارہ کی ایک بہن اور دو بھائی ہیں۔ سری دیوی نے 1996ء میں فلم پروڈیوسر بونی کپور سے شادی کرلی جن سے ان کی 2بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

مزید : کلچر