راکھی ساونت نے مخالفین کوکھری کھری سنا دیں

راکھی ساونت نے مخالفین کوکھری کھری سنا دیں
 راکھی ساونت نے مخالفین کوکھری کھری سنا دیں

  

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ میں آئٹم گرل اور اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہو ر اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر والا لباس پہن کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔مخالفین نے تنقید کی تو راکھی ساونت نے مخالفین کوکھری کھری سنا دی۔کہتی ہیں لباس میں نے پہنا ہے اور مروڑ مخالفین کو اٹھ رہے ہیں آخر کیوں؟ مجھے لباس پہننے پرکوئی پشیمانی نہیں ہے۔بالی ووڈ اسکینڈل کوئین راکھی ساونت نے امریکا میں بھارتیوں کی جانب سے منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں نریندر مودی کی تصاویر والا لباس زیب تن کرکے شرکت کی جہاں وہ مرکز نگاہ بنی رہیں جس پر بھی اداکارہ کا دل نہیں بھرا اور خبروں میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارہ لیتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

اداکارہ کی تصاویر شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرہنگامہ کھڑا ہوگیا اور ان کی اس حرکت پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید : کلچر