ملتان کے بعد لاہور میں بھی ساجد شوکی نے شاندار پرفارمنس کے جھنڈے گاڑ دیئے

ملتان کے بعد لاہور میں بھی ساجد شوکی نے شاندار پرفارمنس کے جھنڈے گاڑ دیئے

لاہور(فلم رپورٹر)ملتان کے بعد لاہور میں بھی معروف کامیڈین ساجد شوکی نے شاندار پرفارمنس کے جھنڈے گاڑ دیئے وہ ان دنوں شالیمار تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں پرفارم کررہے ہیں۔ ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد شوکی نے کہا ہے کہمیں داکٹر اجمل ملک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے لاہور میں پرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ زندگی پانی کے بلبلے کی مانند ہے ،ہر انسان کو دنیاکے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سر خرو ہونے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے ،بھارت میں بھی مزاحیہ اداکار موجود ہیں لیکن دنیا میں جو عزت اور شہرت پاکستانی کامیڈینز کو حاصل ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ انسان سے زندگی میں بے شمار غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن ہمارا رب بڑا رحیم و کریم ہے جو معافی طلب کرنے پر ہم سے راضی ہو جاتا ہے ۔ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اصلاح کروں اور ایک مرتبہ جو غلطی ہو جائے اسے دوبارہ نہ دہراؤ ں ۔

ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس لئے صرف دنیا میں سر خرو ہونے کیلئے جدوجہد نہیں کرنی چاہیے بلکہ آخرت کا سامان بھی کرنا چاہیے اور ایسے ہی لوگ کامیابی پانے والے ہیں۔

ساجد شوکی نے کہا کہ آج کل مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور اطمینان سے ہوں ۔میں اپنے رب کی طرف سے ملنے والی نعمتوں کا عمر بھر بھی شکر ادا کرنا چاہوں تو نہیں کر سکتا۔

مزید : کلچر