پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں ‘پڑوسی تبدیل نہیں ہو سکتے‘ عروہ

پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں ‘پڑوسی تبدیل نہیں ہو سکتے‘ عروہ
 پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں ‘پڑوسی تبدیل نہیں ہو سکتے‘ عروہ

  

لاہور(آئی این پی) اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن ، ترقی اور خوشحالی کیلئے پاک بھارت مضبوط تعلقات نا گزیر ہیں،دونوں ممالک کے فنکار تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران عروہ حسین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں ‘ دوست توتبدیل ہو سکتے ہیں لیکن پڑوسی تبدیل نہیں ہو سکتے اور دونوں ممالک کو اس بات کو اپنے دماغ کے کسی کونے میں بٹھا لینا چاہیے ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام خطے میں امن کے خواہشمند ہیں اور اس کے لئے دونوں ممالک میں پائیدار امن نا گزیر ہے ۔

مزید : کلچر