ڈربن کے قریب ٹریفک کے حادثے میں3افرادجاں بحق
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)ڈربن کے قریب ٹریفک کے حادثے میں3افرادجاں بحق،3شدید زخمی ہوگئے،ٹونگاٹ کے قریب تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے تین زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک شخص کی حالت تسلی بخش ہے،پرائیویٹ اور گورنمنٹ ریسکیو ذرائع نے امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا،حادثے کی فوری طور پر کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔دوسری طرف پریٹوریا میں دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،حادثہ ویسٹ سٹریٹ کے قریب پیش آیا۔