جاپان متنازعہ جزائر پر سمندر میں مار کرنے والے میزائل نصب کرے

جاپان متنازعہ جزائر پر سمندر میں مار کرنے والے میزائل نصب کرے

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان نے کہا ہے کہ وہ زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل تیار کرے گا۔ اس منصوبے کا مقصد دور دراز واقع جنوبی جزائر میں اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانا بتایا گیا ہے۔ ان متنازعہ جزائر اور ان کے قریبی علاقوں میں چین اپنا عسکری اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش میں ہے۔ جاپانی حکومت کی طرف سے آج جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں اس منصوبے کی تفصیلات بتانے کے علاوہ ان متنازعہ جزائر کے قریب چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر