سعودی فورسز نے حوثیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 36جنگجو ہلاک

سعودی فورسز نے حوثیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 36جنگجو ہلاک

ریاض(اے این این) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے یمن کی جانب سے سرحدی ضلع نجران میں حوثی شیعہ باغیوں کی دراندازی کی کوشش بنا دی ہے اور دسیوں حوثیوں اور معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے 36جنگجوں کو ہلاک کردیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سعودی فورسز نے سرحدی علاقے میں کارروائی کے دوران پانچ فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی ہیں۔درایں اثنا یمنی علاقے سے فائر کیے گئے دو گولے جازان میں واقع سرحدی صوبے صامط میں گرے ہیں جس سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں چار یمنی اور ایک مصری ہے اور گولے ان کے مکان پر گرے تھے۔واضح رہے کہ ماضی بھی یمنی علاقے سے متعدد مرتبہ صامط میں گولہ باری کی جاچکی ہے۔سعودی فوج نے جمعے کے روز جازان کی سرحد کے نزدیک واقع ایک یمنی گاں میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی تھی جبکہ اپاچی ہیلی کاپٹر بھی جازان کے سرحدی علاقے میں پروازیں کرتے رہے تھے۔

مزید : عالمی منظر