رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سونے کی طلب 16.3فیصد بڑھ گئی

رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سونے کی طلب 16.3فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد (این این آئی)رواں سال 2016ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں سونے کی طلب میں 16.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2016ء کے دوران پاکستانیوں نے 10.7 ٹن سونا خریدا ہے جو رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 10.3 فیصد زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2016 ء کے دوران پاکستانیوں نے 9.7 ٹن سونے کی خریداری کی تھی۔ سونے کی فروخت میں ہونے والے اضافہ کا بنیادی سبب زیورات اور سونے کی ڈلیوں کی خریداری میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے۔

Back to C

مزید : کامرس