آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کے استحکا م کا اعترافکر لیا ،زبیر طفیل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کے استحکا م کا اعترافکر لیا ،زبیر طفیل

اسلام آباد (اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی ) کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی سمت درست ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کے استحکا م کا اعتراف کر لیا ہے جسکی وجہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کاروباری برادری کے حوصلہ میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دنیا بھر میں مثبت پیغام جا رہا ہے۔ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے جس سے محاصل اور روزگار میں اضافہ ہو گا اور زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال مزید بہتر ہو گی۔گردشی قرضہ ملکی ترقی اورتوانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے راستہ میں بڑی رکاوٹ ہے جسے ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بغیر تجارتی مراعات بے معنیٰ ہیں اسلئے حکومت اس شعبہ کو بھرپور توجہ دے رہی ہے اور جلد حالات بہتر ہو جائینگے۔ہمارے نوجوان صلاحیت میں کسی سے کم نہیں اسلئے انھیں تعلیم اور فنی تربیت سے آراستہ کیا جائے اور انکی ترقی کیلئے قرضے بڑھائے جائیں تاکہ انھیں اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع مل سکے۔انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سٹاک مارکیٹ کے انضمام کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں۔

مزید : کامرس