جون 2016ء کے دوران کارپٹس، رگز اور میٹس کی ملکی برآمدات میں 23.24 فیصد کی کمی

جون 2016ء کے دوران کارپٹس، رگز اور میٹس کی ملکی برآمدات میں 23.24 فیصد کی کمی

اسلام آباد (این این آئی)جون 2016ء کے دوران کارپٹس، رگز اور میٹس کی ملکی برآمدات میں 23.24 فیصد کی کمی واقع دیکھی گئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2016 ء میں کارپٹس، رگز اور میٹس کی قومی برآمدات سے 687 ملین روپے کا زر مبادلہ کمایا گیا ٗ مئی 2016 ء میں کارپٹس ، رگز اور میٹس کی برآمدات کا حجم 895 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا اسطرح مئی 2016ء کے مقابلے میں جون 2016 ء کے دوران برآمدات میں 23 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس