پاکستان کی معاشی مضبوطی کیلئے تمام طبقات کو ذمہ داری پوری کرنا ہوگی،شیخ محمد ابراہیم

پاکستان کی معاشی مضبوطی کیلئے تمام طبقات کو ذمہ داری پوری کرنا ہوگی،شیخ ...

لاہور ( پ ر) معاشی ، صنعتی اور اقتصادی طور پر پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے تمام طبقات اپنی ذمہ داری پوری کریں قائد اعظم کے بتائے ہو ئے فرمودات اور اصولوں پرعمل درآمد سے ہی پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرے گا ، ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمد ابراہیم نے14اگست کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،شیخ محمد ابراہیم نے کہا کہ قائد اعظم نے جمہوری،ترقی یافتہ،انسانی حقوق اورمساوات پر مبنی پاکستان کا خواب دیکھا تھا ، لہذا پاکستان کو بنے ہو ئے70سال ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک ملک کے حکمران اس خواب کی تکمیل میں ناکام نظر آرہے ہیں،لہذاآج14اگست کے موقع پر ملک کے تمام طبقات اس بات کا عہد کریں ملک کو امن کا گہواہ،فرقہ واریت سے پاک اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس وقت ملک مختلف مسائل کا شکار ہے لہذاتمام باہمی اختلافات بھلا کر ملک وقوم کی ترقی کیلئے متحد ہو جائیں، انہو ں نے کہا کہ جب تک ملک معاشی طورپر مستحکم نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکتا ،اس موقع پر انہو ں نے شرکاء کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

مزید : کامرس