راولپنڈی چیمبر میں 14اگست کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ،کیک کاٹا گیا

راولپنڈی چیمبر میں 14اگست کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ،کیک کاٹا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں چودہ اگست کے موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں خطے کی کاروباری برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے قائمقا م صدرثاقب رفیق نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب راولپنڈی چیمبر کی ایک پرانی روایت ہے اور اس دن کے منانے کا مقصد کاروباری برادری کی طرف سے یہ پیغام دینا ہے کہ بزنس کمیونٹی اس ارضِ پاک اور مقدس سر زمین کی محبت میں کسی سے پیچھے نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دن کاروباری برادری عہد کرتی ہے کہ پیارے وطن پاکستان کے لئے وقت آنے پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع پرگروپ لیڈرز شیخ شبیر، سہیل الطاف، نائب صدر محمد عاقل عبید، سابق صدر کاشف شبیر، اراکین مجلس عاملہ اور تاجروں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید :

کامرس -