جون 2016ء کے دوران خشک میوہ جات کی قومی درآمدات میں 10.71 فیصد کی کمی واقع دیکھی گئی

جون 2016ء کے دوران خشک میوہ جات کی قومی درآمدات میں 10.71 فیصد کی کمی واقع دیکھی ...

اسلام آباد (این این آئی)جون 2016ء کے دوران خشک میوہ جات کی قومی درآمدات میں 10.71 فیصد کی کمی واقع دیکھی گئی ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2016 ء کے دوران 2.436 ارب روپے کے خشک میوہ جات درآمد کئے گئے تھے جبکہ جون 2016 ء میں ڈرائی فروٹس کی قومی درآمدات کا حجم 2.175 ارب روپے تک کم ہو گیا اسطرح مئی 2016 ء کے مقابلہ میں جون 2016ء کے دوران ڈرائی فروٹس کی قومی درآمدات میں دس فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس