وزیر ترقی خواتین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا

وزیر ترقی خواتین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے یوم آزادی کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا خصوصی دورہ کیا اور مریضوں میں تحائف تقسیم کئے۔ انہوں نے مختلف وارڈز اور شعبہ ایمرجنسی کا معائنہ کر کے طبی سہولتوں کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات بالخصوص مریضوں کے لئے ائیر کنڈیشنڈ ماحول کی فراہمی پر نہایت مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مریضوں کو فرداً فرداًجشن آزادی کی مبارک باد دی اور ان کے مسائل بھی سنے۔ ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر مہدی خان نے حمیدہ وحیدالدین کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر انجمن فلاح مریضاں کے صدر چودھری ثناء اللہ، نائب صدر محمد نواز، میاں طارق اور اقبال غوری بھی موجود تھے۔