14اگست پاکستان کی تاریخ کاعظیم ترین دن ہے،پروفیسرشاہد کمال

14اگست پاکستان کی تاریخ کاعظیم ترین دن ہے،پروفیسرشاہد کمال

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشاہد کمال نے کہا ہے کہ 14اگست پاکستان کی تاریخ کا عظیم ترین دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا ۔ وہ یوم آزادی کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر آفس کے سامنے منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، اقامتی آفیسر اول پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشیداحمد، اقامتی آفیسر دوم محمد ملک ظہیر، ڈاکٹر محبوب حسین،ڈاکٹر اکرم اکرام شاہ ،فیکلٹیز ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، ڈائریکٹرز ، پرنسپلز، سینئر فیکلٹی ممبران ،اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن و سنڈیکیٹ ممبران، ملازمین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد کمال نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کی تحاریک کے نتیجے میں ہمیں یہ ملک ملا ۔

جس کی تعمیرو ترقی اور حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے تعلیم کاعام ہونا بہت ضروری ہے۔ بعدا زاں ملکی سلامتی اور عالم اسلام کی برتری کے لئے دعا کی گئی اور یوم آزادی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ رات پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات بشمول ہاسٹلز میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں چراغاں بھی کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4