جعلی ادویات کے خلافکارروائی محض رسمی اعلان ہے،نوشین حامد

جعلی ادویات کے خلافکارروائی محض رسمی اعلان ہے،نوشین حامد

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف کاروائی محض رسمی اعلان ہے ،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں اے سی ٹھیک نہ ہونے پر مریض سخت پریشان ہیں، شعبہ صحت میں حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے ،ہر دو ہفتہ بعد جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہوتا ، اپنے مطالبات کے حق میں روز ڈاکٹر بھی احتجاج کرتے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کسی ہسپتال میں آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے بچے مررہے ہیں تو کسی ہسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریض موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

، ہرطرف لوٹ مار ہورہی ہے ،شعبہ صحت میں اصلاحات لانے کے حکومتی دعوے بھی بے نقاب ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جو حکومت صحت جیسی بنیادی سہولت عوام کو فراہم نہ کرسکے وہ کسی طرح گڈ گورنس کا دعوی کرسکتی ہے ،سرکاری ہستپالوں کی صورت حال بہت عجیب ہے ،یہاں غریب کو معمولی دوائی بھی نہیں ملتی جبکہ امیروں کے مہنگے علاج بھی مفت ہوتے ہیں ،صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم صوبے میں اربوں روپے کے غیر ضروری منصوبے شروع کئے گئے ہیں ،پنجاب میں عوام کے بنیادی سے محروم ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4