بھارت میں مظالم دیکھ کر آزادی کی قیمت بڑھ جاتی ہے،عمر سیف

بھارت میں مظالم دیکھ کر آزادی کی قیمت بڑھ جاتی ہے،عمر سیف

ّلاہور(خبرنگار) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اوراقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک دیکھ کر آزادی کی قدر و قیمت اور بڑھ جاتی ہے۔ آؤ سب مل کر اس عہد کو دہرائیں کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھر پور محنت کریں گے۔ انہوں نے یہ خصوصی پیغام ارفع آئی ٹی ٹاور میں منعقدہ جشنِ آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کے موقع پر دیا۔پی آئی ٹی بی اور پیس فُل پاکستان نے گذشتہ روز ملکِ عزیز کا70واں یومِ آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا۔ارفع ٹاور کے احاطے میں تمام ملازمین نے اکٹھے ہو کر قومی ترانہ پڑھا، ملک کی یکجہتی و سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

اورملی نغمے گائے گئے۔ ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف نے پرچم کشائی کی اور پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس دفعہ یومِ آزادی منانے کاانوکھا انداز اپناتے ہوئے لاہور کی بلند ترین عمارت پر120فٹ چوڑا اور 100فٹ اونچا قومی پرچم لہرا یا گیا جس نے عمارت کی13منزلوں کو ڈھانپ لیا جبکہ رات کو لاہور کی سب سے اونچی عمارت کو روشنیوں اور جھنڈیوں سے سجادیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1