جشن آزادی سرکاری محکموں میں تقاریب ، ملک کیلئے خصوصی دعائیں

جشن آزادی سرکاری محکموں میں تقاریب ، ملک کیلئے خصوصی دعائیں

 لاہور (اپنے نمائندے سے)یوم آزادی کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت میں بورڈ آف ریونیو،کمشنر آفس،ڈی سی او آفس ،ایل ڈی اے ہیڈ آفس میں خصوصی دعائیہ تقریبا ت کا انعقاد ہوا جس میں ملک کی سلامتی اور تحفظ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، یوم آزادی کے موقعہ پر سینئر ممبربورڈ آف ریونیو جواد رفیق ملک،سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف ،ڈپٹی پی ڈی پنجاب مقبول احمد دھاولہ کا کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن ہمیں متحد ہو کر پاکستان کیلئے دن رات محنت اور ایمانداری سے کام کرکے اس کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا درس دیتا ہے ،اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان عالمی برادی میں ایک نمایاں مقام حاصل کرے گا،کمشنر لاہورعبداللہ خان سنبل اور ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر محمد عثمان )، اے ڈی سی آر لاہور عرفان نواز میمن،اے ڈی سی جی اسفند یار بلوچ ،ڈی سی او نادر چٹھہ،ذوالفقار احمد گھمن ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ہمیں اپنے اپنے دائرکار میں رہتے ہوئے پاکستا ن کی خدمت کرنی ہے ،صرف 14اگست ہی نہیں ہمیں ہر آنے والے دن ا سی عزم اور ہمت سے کام کرنا ہے اور وطن عزیز کو ملک دشمن عناصر کی سازشوں سے بچانا ہے، سابق ڈی جی پنجاب ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب انور رشید ،سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن طارق محمود اورسابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر نور محمد اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن ڈاکٹر فرحان نے کہا کہ پاکستا ن کو بیرونی اور اندرونی دونوں محاذوں پر خطرات لاحق ہیں جن سے سینہ سپر ہونے کے لئے ہمیں اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عاصم سلیم،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار، اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن عبداللہ ،، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سائرحیات گوندل ،اسسٹنٹ کمشنر قصور سٹی شارخ خان نیازی،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس صداقت علی ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر قاری عالم شیر نے کہا اپنے پیغامات میں کہاکہ ہمارے آباؤ اجداد نے جو قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا ہے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک کی تن ،من ،دھن سے خدمت کریں،کیونکہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں اپنے پیارے ملک کی وجہ سے ہیں ،پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے لیکن افسوس ہے کہ ہم پاکستان کو کچھ نہیں دے سکے ،لیکن ہمارا عزم متزلزل نہیں ہے ،ہمارے حوصلے جوان ہیں اور ہم سب اپنے وطن عزیز کی خدمت کرنے کے جذبے سے سرشار ہیں اور انشاء اللہ ہم اپنے عزم مستحکم سے انشاء اللہ پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے ،خواتین افسران عمارہ خان،سابق ڈی سی او شیخوپورہ کرن خورشید، صاحبزادی وسیمہ عمر،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آمنہ منیر ،سیدہ کلثوم حئی ،عاصمہ غضنفرنے کہا کہ آزادی کسی بھی قوم کا سرمایہ افتخار ہوتی ہے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دے کر ہمیں آزادی کی نعمت سے ہمکنا ر کیا ،ہمیں آزاد وطن پاکستان دیا،پاکستان مسلمان برصغیر کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے اور ہمیں اللہ کی طر ف سے ملی اس عظیم نعمت کی قد ر کرتے ہوئے اسے عظیم سے عظیم تر بنانا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1