70سال بعد بھی عوام تعلیم اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں،فرخ جاوید

70سال بعد بھی عوام تعلیم اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں،فرخ جاوید

لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوبنے ہوئے آج 70سال ہوگئے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے عوام آج بھی تعلیم ،روزگار،صحت اورانصاف جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں جس کی وجہ خاندانی بادشاہت ہے جس نے پاکستانی اداروں کویرغمال بنارکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو آج 70ویں یوم آزادی کے موقع پر کرپشن ،بادشاہت کے خاتمے اورکرپٹ نظام کوبدلنے کیلئے عمران خان اور تحریک احتساب کا ساتھ دینے کا عہد کرنا ہوگا کیونکہ جب تک حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں کارکنوں نے راولپنڈی کی احتساب ریلی میں شرکت کرکے کرپٹ حکمرانوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1