دھرنوں کی کالیں عمران خان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں،پیر اشرف

دھرنوں کی کالیں عمران خان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں،پیر اشرف

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے راہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ احتجاجی دھرنوں کی کالیں در اصل مسلم لیگ(ن) کی شاندار کامیابیوں پر عمران خان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔موجودہ حکومت نے ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ دھرنے والوں کو عوام 2018الیکشن میں بھی ہمیشہ کی طرح انہیں مسترد کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کوٹ عبدالمالک، رچنا ٹاؤن اور صنعتی ایریا جی ٹی روڈ کے علاقے میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور عہدیداروں کی طرف سے تقریبات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ(ن) تحصیل فیروزوالہ کے صدر حاجی مظفر احمد ظفر جنرل سیکرٹری طارق محمود کھوکھر ، میاں مشتاق احمد ، چوہدری فرہاد بہادر ، مسلم لیگ(ن) سٹی کے صدر طارق محمود ڈار ، حامد علی شاہ، چوہدری عبدالستار اور ریاض احمد کے علاوہ دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ان کی تمام سازشیں نا کام ہوں گی۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت انشاء اللہ اپنی مدت پوری کرے گی اور حکومت ملک بھر میں ترقیاتی ایجنڈے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1