ماں بچے کی صحت کے پروگرام کو مربوط بنا دیا گیا ہے،میاں عرفان

ماں بچے کی صحت کے پروگرام کو مربوط بنا دیا گیا ہے،میاں عرفان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ماں بچہ کی صحت کے شعبہ کی بہتری اور دوران زچگی اور کم عمری میں بچوں کی اموات کو کنٹرول کرنے کے لئے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ (ایم این سی ایچ)اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پروگرام کو مربوط بنادیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کو اس سلسلہ میں انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کا بھی تعاون حاصل ہے۔ صوبے میں 24/7پروگرام کے تحت پہلے 50بنیادی مراکز صحت(BHU)پر تربیت یافتہ برتھ اٹنڈنٹ کی نگرانی میں زچگی اور لیبر روم کی سہولت فراہم کی گئی تھی ۔

جو اب توسیع کرکے 150بنیادی مراکزصحت میں فراہم کی جارہی ہے سہولت صوبے کے 650بنیادی مراکز صحت تک فراہم کردی گئی ہے تاکہ حاملہ خواتین ، نومولود بچوں کی جانوں کو لاحق خطرات کو کم کیا جائے اور حاملہ خواتین گھروں میں غیرتربیت یافتہ دائیوں کے ہاتھوں اپنی جانیں نہ گنوائیں۔ پنجاب میں بیماریوں کی روک تھام اور بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام EPIکی روٹین کوریج کو بہتر سے بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1