پاکستانی اور کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منائیں،عابد صدیقی

پاکستانی اور کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منائیں،عابد صدیقی

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور کشمیری دنیا کے جس خطے میں بھی آباد ہیں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں تاکہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم سے دنیا کو خبر ہو ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے اور سب بڑی جمہوریت بھی کہلاتا ہے۔

ہمارے حکمرانوں کی خارجہ پالیسی کا نقص ہے کہ وہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو نہیں دکھا سکا۔ پاکستانی حکومت کو کشمیر کے معاملے میں ٹھوس خارجہ پالیسی کو فلفور تشکیل دینا چاہیے کیونکہ کشمیر کے معاملہ میں اقوام متحدہ اور اقوام عالم کے نرم رویے اور عالمی قیادتوں کی دہری پالیسی کے باعث ہی بھارتی حکمرانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں جنہوں نے پہلے یواین قراردادوں پر عملدرآمد سے انکار کیا اور پھر کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دے دیا جبکہ پاکستان کے ساتھ الحاق کی تمنا رکھنے والے کشمیری عوام کے حوصلے پست کرنے کیلئے بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہر جارحانہ رویہ اپنایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1