قوم میں حقوق کا شعور بیدار ہونا بڑی کامیابی ہے،مسرت جمشید

قوم میں حقوق کا شعور بیدار ہونا بڑی کامیابی ہے،مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جدوجہد سے پوری قوم میں اپنے حقوق کا شعور بیدار ہونا بڑی کامیابی ہے ،تحریک احتساب کا آغاز ہونے کے بعد حکمرانوں کے چہروں کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں ،انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب قوم کی دولت لوٹنے والے احتساب کے کٹہرے میں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حاصل کرنے کیلئے ہزاروں افراد نے اپنے مال و دولت ،خاندانوں حتیٰ کہ اپنی جانوں تک کی قربانی دیدی لیکن بد قسمتی سے پاکستان بننے کے بعد اقتدارمیں آنے والوں نے پاکستان کے حصول کے مقاصد کو پس پشت ڈال کر اپنے ذاتی مفاد کا ایجنڈا نافذ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات اور خصوصاً تعلیم سے محرو م رکھ رہے ہیں تاکہ ان کا تسلط بر قرار رہے لیکن اب ایسا زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ عمران خان کی جدوجہد سے عوام میں اپنے حقوق کا شعور بیدا ہوا ہے او روہ اپنے حق لینے کے لئے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔