صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر ...

 لاہور (وقائع نگار ) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں ا ورچوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی،قیمتی سامان،موبائل فون ،گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے طارق محمود کی فیملی سے 4لاکھ روپے اورموبائل فون،لیاقت آبادمیں کامران کی فیملی سے 16ہزار روپے مالیت ،فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے ارسلان کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت ،غالب مارکیٹ میں عبداللہ کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت ،گرین ٹاؤن میں عامر کی دکان میں گھس کر سوا لاکھ روپے اورموبائل فون، سبزہ زارمیں اظہرکی دکان میں گھس کرڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل فون ، ہنجروال میں محمداجمل کی دکان میں گھس کر50ہزار روپے اورموبائل فون ، جوہرٹاؤن میں زین میڈیکل سٹور میں گھس کر اسلم کی دکان سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،مسلم ٹاؤن میں اشفاق کی فیملی سے 50ہزارروپے اورموبائل فون،پرانی انارکلی میں زاہد محمود سے 55ہزارروپے اورموبائل فون،ریس کورس میں محمد حسن سے 31ہزار روپے اورموبائل فون،لوئر مال میں مدثر سے موٹر سائیکل ،نقدی او رموبائل فون،لٹن روڈ میں وقاص سے موٹر سائیکل،نقدی او رموبائل فون،ڈیفنس اے میں غلام قادرسے 22ہزارروپے اورموبائل فون چھین لئے ، فیصل ٹاؤن میں عرفان کی کار، لیاقت آبادمیں اشفاق کیری ڈبہ ،شاہدرہ میں ارشد، شاہدرہ ٹاؤن میں وقاص،داتا دربامیں عاصم،شادباغ میں علی، مصری شاہ میں ضیاء،جوہر ٹاؤن میں افتخار ، باغبانپورہ میں ذوالفقار اور کاہنہ میں رفیق کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید : علاقائی