واہگہ میں حساس اداروں کاسرچ آپریشن،2مبینہ دہشتگردگرفتار

واہگہ میں حساس اداروں کاسرچ آپریشن،2مبینہ دہشتگردگرفتار

لاہور(وقائع نگار)حساس اداروں اور پولیس نے لاہورکے سرحدی علاقے واہگہ میں سرچ آپریشن کے دورا ن 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ آپریشن میں گرفتار ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اورممنوعہ لٹریچربرآمدکرلیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک کے ذریعے لوگوں کے شناختی کوائف چیک کیے گئے۔

مزید : علاقائی