’’پردیس کی لڑائیاں دیس آن پہنچیں‘‘،تنخواہ کے مطالبے پر سنگین دھمکیاں

’’پردیس کی لڑائیاں دیس آن پہنچیں‘‘،تنخواہ کے مطالبے پر سنگین دھمکیاں

لاہور (کرائم رپورٹر)پردیس کی لڑائیاں دیس میں آن پہنچیں،لندن میں کام کرنیوالے ڈیفنس ڈبل ڈی فیز کے رہائشی ایازقمر نے دکان کے مالک ٹاؤن شپ کے رہائشی مرزا نسیم سے تنخواہ کا مطالبہ کیاتو مرزا نسیم بیگ نے انکار کردیا جس کے بعد ایاز قمر قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے مرزا نسیم بیگ کو عدالت لے گیا۔مرزا نسیم بیگ نے اس بات کی رنجش میں ایاز قمر کو برطانیہ سے ملک بدر کرانے اورپاکستان میں موجود ایاز کی فیملی کو نقصان پہنچانے کی دھمکیوں سمیت اپنے لوگوں کوڈیفنس میں ایاز قمر کی رہائش گا ہ بھیج دیا جنہوں نے وہاں آکر ایا زکی فیملی کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔

مزید : علاقائی