روانگی لاؤنچ میں خاتون کاشوہرکے ساتھ دبئی جانے سے انکار،انتظامیہ نے آف لوڈکردیا

روانگی لاؤنچ میں خاتون کاشوہرکے ساتھ دبئی جانے سے انکار،انتظامیہ نے آف ...

لاہور(وقائع نگار)لاہور سے دبئی جانے والی پرواز میں خاتون نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا،ایئر پورٹ انتظامیہ نے خاتون کو آف لوڈ کر کے واپس بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق 25سالہ پروین جو کہ بہاولپور کی رہائشی تھی کی 50سالہ یعقوب سے شادی ہوئی تھی ۔دونوں میاں بیوی لاہور سے دبئی جا رنے کے لئے ایئر پورٹ پر پہنچے جہاں روانگی لاؤنچ میں خاتون نے شور مچا دیا ۔انتظامیہ کی جانب سے وجہ پوچھنے پر اس نے بتایا کہ اس کی 50سالہ شخص کے ساتھ زبر دستی شادی کی گئی ہے وہ اس کے ساتھ نہیں جا سکتی ۔ایئر پورٹ انتظامیہ نے خاتون کو آف لوڈ کر کے اس کے شوہر کو دبئی بھیج دیا۔

مزید : علاقائی