یونس خان نے ہمارے سب ارمانوں پر پانی پھیر دیا: الیسٹر کک

یونس خان نے ہمارے سب ارمانوں پر پانی پھیر دیا: الیسٹر کک

اوول (سپورٹس ڈیسک) انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ چوتھے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم نے اچھا کھیلا۔ ہمارے پاس سیریز جیتنے کا اچھا موقع تھا لیکن پاکستان نے شاندار کم بیک کیا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یونس خان کی اننگ نے ہمارے سب پلان ناکام بنا دیئے۔ یاسر شاہ نے ایک بار پھر اعلیٰ باولنگ سے ہمیں بے بس کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی