کینگروز کو ہوش آگیا، سری لنکا کو آخری ٹیسٹ میں کرارا جواب

کینگروز کو ہوش آگیا، سری لنکا کو آخری ٹیسٹ میں کرارا جواب

کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کینگروز کو بھی ہوش آگیا۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز آئی لینڈرز کو کرارا جواب دیدیا۔سری لنکا کی ٹیم نے چندیمل132اور ڈی سلوا129کی بدولت 355رنز بنائے۔ مچل سٹارک نے پانچ اور لیون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آسٹریلیا کا آغاز مایوس کن رہا۔ اس کے اوپنر وارنر صرف 11رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کینگروز کی پہلی وکٹ 21پر گری جس کے بعد مارش اور کپتان سمتھ نے 130 کی شاندار اور ناقابل شکست پارٹنر شپ بنائی۔ مارش 64 اور سمتھ 61پر کھیل رہے ہیں۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر کینگروز نے ایک وکٹ پر 141رنز بنا لئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی