ڈی ایچ اے کے زیر اہتمام یوم آزادی سپورٹس گالا

ڈی ایچ اے کے زیر اہتمام یوم آزادی سپورٹس گالا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )ڈی ایچ اے لاہور سپورٹس برانچ کے زیر اہتمام مورخہ 14 اگست 2016ء کو یوم آزادی سپورٹس گالامنعقد کیا گیا، جس میں ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کے علاوہ خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سپورٹس برانچ نے جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے ۔کرکٹ , فٹبال,ٹینس ، اور سکیٹنگ کے فائنل میچز فیز5 'جی' بلاک سپورٹس کمپلیکس، جبکہ رگبی کے مقابلے'ایل' بلاک سٹیڈیم فیز2 میں منعقد ہوئے۔ یوم آزادی سپورٹس گالاکے مہمان خصوصی سابق مایہ ناز کرکٹر مدثرنذر نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مدثرنذر نے کھیلوں کے فروغ کیلئے ڈی ایچ اے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تفریحی اور صحتمند سرگرمیوں سے بچوں میں اعتماد اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔اس موقع پرڈائریکٹر سپورٹس بریگیڈیئر(ر) بابر امین نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈپیش کی۔تقریب میں سیکرٹری ڈی ایچ اے کرنل (ر) زعیم الرحمان، کرنل(ر)فیصل مجید، میجر(ر) عامر بھٹی اور ڈی ایچ ا ے کے ا فسرا ن اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی