چاچائے کرکٹ صوفی عبدالجلیل کا کرکٹ بورڈ سے شکوہ

چاچائے کرکٹ صوفی عبدالجلیل کا کرکٹ بورڈ سے شکوہ

اوول (لندن سے راجہ اسد خان) پاکستان کی بین الاقوامی کرکٹ کے عظیم پروموٹر صوفی عبدالجلیل اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیم اور پاکستانیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے موجود تھے۔ ان کے ارد گرد نہ صرف پاکستانی اور پاکستانی نژاد برطانوی موجود تھے بلکہ دیگر ممالک جن میں انگریز تماشائی بھی موجود تھے ان کے اردگرد نعرہ بازی اور تفریحی سرگرمیوں میں مشغول رہے۔اس دوران انہوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ سے دلی وابستگی کی وجہ سے انگلینڈ آئے ہیں۔ لاہور کے ایک مقامی تاجر نے ٹکٹ فراہم کیا ہے اس ضمن میں کرکٹ بورڈ کا رویہ انتہائی نامناسب ہے۔ لوگ مجھے پاکستان کی کرکٹ کی وجہ سے جانتے ہیں میرے لیے حوصلہ افزائی کیلئے یہ ہی کافی ہے۔ صوفی عبدالجلیل نے پاکستان کی شاندار پرفارمنس پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی